ایم پی اے سلطان محمد خان

ایم پی اے سلطان محمد خان کی تحریک انصاف چھوڑ کر اے این پی میں شمولیت

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ایم پی اے اور سابق صوبائی وزیر سلطان محمد خان نے خاندان اور ساتھیوں سمیت عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) میں شمولیت کا اعلان کردیا۔
ویب ڈیسک: تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے ایم پی اے سلطان محمد خان نے اے این پی میں شمولیت کا اعلان کردیا، سلطان محمد خان نے کارکنوں کی بڑی تعداد کے ہمراہ ایک تقریب میں شرکت کے دوران جہاں اے این پی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان اور دیگر قائدین بھی موجود تھے عوامی نیشنل پارٹی میں باقاعدہ شمولیت کیا۔
سلطان محمد خان نے کہا کہ اے این پی کے قائدین کا بہت شکر گزار ہوں جنہوں نے مجھے بڑی عزت دی، آج میں اور میرا پورا خاندان سمیت میرے سپورٹرز باقاعدہ طور پر اے این پی میں شامل ہورہے ہیں، ولی باغ پختونوں کا سیاسی قبلہ ہے جس کو ہم بڑے اخترام سے دیکھتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ولی خان نے جمہوریت اور آئین کی بالادستی کے لئے طویل جدوجہد اور قربانیاں دی، ایمل ولی خان پختون قوم کے حقیقی ترجمانی کر رہے ہیں، عمران خان کے مقابلے میں ایمل ولی خان کو کامیاب کرنا پوری قوم کے لیے ضروری ہے۔
سلطان محمد خان نے کہا کہ عمران خان اب بھی رکن اسمبلی ہے مگر اسمبلی نہیں جا رہے، عمران خان اپنی ضد اورانا کے لیے لوگوں کو بے وقوف بنا رہے ہیں، عمران خان کو آئینی طریقے سے ہٹایا گیا مگر موصوف مانتے نہیں جبکہ عدالتیں عمران خان کے خلاف فیصلہ دیں تو شور مچاتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایمل ولی خان جب بھی حکم دینگے اسمبلی کی رکنیت سے مستعفی ہو جاؤں گا۔

مزید پڑھیں:  روس کا امریکی ٹیکٹیکل میزائل یوکرین کو دینے کا دعویٰ