اسلام آبادہائیکورٹ کے چیف کافیصلہ قبول

اسلام آبادہائیکورٹ کے چیف کافیصلہ قبول ہوگا،عمران خان

گوجرانوالہ(مشرق رپورٹ)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے کئی زبردست فیصلے کیے ہیں ،
اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس جو بھی فیصلہ کریں گے قبول کروں گا۔گوجرانوالا میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ شہباز گل نے وکلا کے ذریعے مجھے پیغام بھیجا کہ اس پر تشدد کیا گیا، شہبازگل نے کہا کہ اگر ریمانڈ پر بھیج دیا تو ذہنی طور پر برداشت نہیں کرسکوں گا، شہبازگل کوئی قاتل یا دہشت گرد نہیں ہے، امریکی یونیورسٹی میں اسسٹنٹ پروفیسر ہے۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے کئی زبردست فیصلے کیے ہیں ، اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس جو بھی فیصلہ کریں گے قبول کروں گا۔ ان کا کہنا تھا کہ سازش کے ذریعے ہماری حکومت گرائی گئی اور چوروں کو مسلط کیا گیا، وہ صحافی وہ لفافے والے سب سے پوچھتا ہوں آج مہنگائی کیوں نظر نہیں آرہی؟ آٹا ہمارے دور میں 50 روپے تھا اور آج سو روپے کلو پر پہنچ گیا ہے۔ جن لوگوں نے سازش کرکے ان کو مسلط کیا، کیا ان کو پاکستان کی فکر نہیں، ملک کی حقیقی آزادی کے لیے جان دینے کو تیار ہوں، ڈسٹرکٹ کی تنظیموں کو لکھا ہے کہ لوگوں کو متحرک کرو، آپ کو کال دوں گا کبھی بھی، سارے پاکستان کو کال دوں گا۔ان کا کہنا تھا کہ یہ الیکشن سے بھاگ رہے ہیں، صاف شفاف الیکشن نہیں کرائیں گے تو لوگ سڑکوں پر آنے کو تیار ہیں۔

مزید پڑھیں:  لنڈی کوتل، گھریلو تنازعہ پر چچا زاد بھائیوں میں فائرنگ، ایک جاں بحق