sdfsdfsdf

میگا منی لانڈرنگ کیس-آصف زرداری پر پارک لین کیس میں فرد جرم مؤخر

اسلام آباد:  اسلام آباد کی احتساب عدالت میں کورونا وائرس کے باعث جعلی اکاونٹس اور میگا منی لانڈرنگ کیس کی سماعت آگے نہ ‏بڑھ سکی، پارک لین ریفرنس میں آصف زرداری و دیگر کیخلاف فرد جرم کی کارروائی بھی موخر کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کے جج محمد اعظم خان نے جعلی اکاونٹس اور میگا منی لانڈرنگ کیس کی ‏سماعت کی۔

مزید پڑھیں:  بگ باس او ٹی ٹی 3 کا پریمیئر جون میں ریلیز ہوگا

نیب پراسیکیوٹر وسیم جاوید اور تفتیشی افسر قاسم خان عدالت میں پیش ہوئے جبکہ سابق ‏صدر آصف زرداری اور فریال تالپور پیش نہیں ہوئے۔

وکیل لطیف کھوسہ نے آصف زرداری اور فریال تالپور کی حاضری سے ‏استثنی کی درخواست پیش کرتے ہوئے کہا کہ کورونا کی باعث کوئی کارووائی آگے ‏نہیں بڑھ رہی، عدالت عید کے بعد کیس کی تاریخ دے۔

مزید پڑھیں:  نوشہرہ، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق، ایک زخمی

عدالت نے استدعا منظور کرتے ‏ہوئے سماعت بغیر کارروائی 10 جون تک ملتوی کر دی۔

واجح رہے کہ سابق صدر آصف زرداری پر پارک لین کیس میں فرد ‏جرم بھی موخر کر دی گئی۔ پنک ریذیڈنسی، نہرخیام ‏غیرقانونی الاٹمنٹ کے ریفرنسز پر بھی سماعت 10 جون تک ملتوی کر دی گئی۔