پشاور: شہر بھر میں محکمہ خوراک نے قصائیوں اور سبزی فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے مصنوعی مہنگائی پیدا کرنے پر بڈھ بیر، زنگلی ، ہشتنگری پھاٹک ، افغان کالونی ، سردار احمد جان کالونی ، لطیف آباد اور پشتخرہ میں 47 افراد کو گرفتار کر کے ان کے خلاف مزید قانونی کارروائی کے لئے مقامی پولیس اسٹیشنز میں مراسلے جمع کرا دیئے, گرفتار افراد میں قصاب من مانے ریٹ مقرر کر کے 450 روپے سے لے کر 500 روپے تک گوشت فروخت کر رہے.
گرفتار افراد کے خلاف قانون کے مطابق سخت سے سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی محکمہ خوراک کے اعلی حکام نے فیلڈ افسران کو سخت ہدایات جاری کر دی ہیں کہ گرانفروشوں اور ذخیرہ اندوزوں پر کڑی نظر رکھی جائے اور جو بھی دکاندار سرکاری نرخنامہ کی خلاف ورزی یا ذخیرہ اندوزی کی کوشش کرے اس کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔
Load/Hide Comments