لکی مروت میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن

لکی مروت میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 دہشتگرد ہلاک

ویب ڈیسک: لکی مروت کے علاقے تختی خیل میں سیکورٹی فورسز کے خفیہ اطلاع پر آپریشن کے دوران 4 دہشتگرد مارے گئے۔
سیکیورٹی فورسز ذرائع کے مطابق لکی مروت کے علاقے تختی خیل میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشتگرد ہلاک ہو گئے جبکہ ان کے قبضے سے خود کار اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا۔ آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ دیر تک جاری رہا۔ آُپریشن میں پولیس اور سی ٹی ڈی نے حصہ لیا۔
سیکیورٹی فورسز کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گرد تختی خیل میں دہشت گردی کا بڑا منضوبہ بنا رہے تھے۔

مزید پڑھیں:  غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کیخلاف آپریشن تیز کرنے کا حکم