نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف اور پاکستان کو جوسفارتی کامیابیاں اور عزت بیرونی دنیا سے ملی اس نے فارن فنڈڈ ایجنٹ کو تڑپادیا ہے
ویب ڈیسک: سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر مسلم لیگ ن کی نائب صدر نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ فتنہ خان کی وزیرِ اعظم شہباز شریف کے بارے میں بے تکی باتیں پتہ دے رہی ہیں کہ شہباز شریف اور پاکستان کو جو سفارتی کامیابیاں اور عزت بیرونی دنیا سے ملی ہیں اس نے فارن فنڈڈ ایجنٹ کو تڑپا کے رکھ دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ڈالر آخر حلال بھی تو کرنے ہیں! اسی حسد کی آگ میں جلتے رہنا اب اس کا مقدر ہے۔
اس سے قبل ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں لیگی نائب صدر نے لکھا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کے مخالفین نے ان کے خلاف ظلم و انتقام کی ہر حد پار کر لی، لیگی قائد کو مٹانے کے لیے کوئی کسر نہیں چھوڑی مگر مخالفین کی اس سے بڑی سزا اور کیا ہو گی کہ وہ اپنی جیتی آنکھوں سے اُسی نواز شریف کو ایک بار پھر پاکستان کا سیاسی نقشہ ترتیب دیتے ہوئے دیکھ رہے ہیں۔
Load/Hide Comments