وزیرخزانہ کی تبدیلی، ڈالر کو بریک لگ گیا

ویب ڈیسک: وزیر خزانہ کی تبدیلی کے بعد روپے کی قدر میں بہتری کے اثار نمایاں ہونے لگے، انٹر بینک میں ڈالر کو بریک لگ گیا۔
کاروبار کے آغاز میں انٹربینک میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 2 روپے 15 پیسے کمی ہوگئی۔ فاریکس ڈیلرز کے مطابق قیمت گرنے سے انٹربینک میں ڈالر 237 روپے 50 پر فروخت ہو رہا ہے۔
رواں ماہ 240 روپے کی سطح عبور کر گیا تھا جو آج 2 روپے 15 پیسے سستا ہو گیا۔
واضح رہے مفتاح اسماعیل نے بطور وزیر خزانہ استعفیٰ دے دیا ہے اور اسحاق ڈار کو پاکستان کا نیا وزیرخزانہ نامزد کیا گیا ہے، اسحاق ڈار منگل کو اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔

مزید پڑھیں:  صحت کے شعبے میں تحقیق، تین روزہ عالمی ریسرچ کانفرنس کا انعقاد