پشاور ایئرپورٹ

پشاور ایئرپورٹ پر مسافر سے 6 کلو ہیروئن برآمد

ویب ڈیسک: اینٹی نارکوٹکس فورس )اے این ایف( نے پشاور باچا خان انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے مسافر سے 6 کلو سے زائد ہیرون برآمد کرلی۔
ترجمان اےاین ایف کا کہنا ہے کہ ایئرپورٹ پر تلاشی کے دوران مسافر کے ٹرالی بیگ سے ساڑھے 6 کلو گرام ہیروئین برآمد ہوئی ہے۔ ملزم ساہیوال کا رہائشی ہے جو بین الاقوامی پرواز کے ذریعے ملائیشیا جا رہا تھا۔
ترجمان اےاین ایف کا کہنا ہے ملزم کو گرفتار کر کے انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔

مزید پڑھیں:  چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا قرعہ صاحبزادہ حامد رضا کے نام نکل آیا