مردان انٹرمیڈیٹ نتائج

مردان، انٹرمیڈیٹ نتائج کا اعلان، طالبات بازی لی گئیں

ویب ڈیسک: بورڈ انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن مردان (بی آئی ایس ای ایم) نے انٹرمیڈیٹ پارٹ II کے سالانہ امتحانات 2022 کے نتائج کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔
انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے نتائج میں طالبات بازی لی گئیں، بورڈ نتائج کے مطابق پیس کالج کی طالبہ عروج گل خٹک نے 1100 میں 1068 نمبر لیکر پہلی حاصل کر لی۔ پیس کالج کے محمد طلحہ، انعام الرحمان اور ایمان مقصود نے 1061 نمبر لے کر مشترکہ طور پر دوسری جبکہ قائداعظم کالج کی صباء مشال 1058 نمبر لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ مجموعی طور پر 41 ہزار 152 امیدواروں نے امتحان میں حصہ لیا جن میں سے 34 ہزار طلبہ پاس ہوچکے ہیں۔ اس سال امتحانات میں کامیابی کی شرح 98.56 فیصد رہی۔

مزید پڑھیں:  وزیراعظم کی پاکستانی سفیر کو کرغستان میں طلباء کی معاونت کی ہدایت