عمران خان کی گرفتاری روک دی گئی

ویب ڈیسک:ویب ڈیسک: اسلام آباد ہائیکورٹ نے پولیس کو چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو گرفتار کرنے سے روک دیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی ایڈیشنل سیشن جج زیبا چوہدری کو دھمکی دینے کے کیس میں عبوری ضمانت منظور کرلی ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے عبوری ضمانت منظور کی، عدالت نےعمران خان کو 10 ہزار روپے کے مچلکے جمع کروانے کا کہا، ٹرائل کورٹ میں بھی پیش ہونے کا حکم دیا۔

مزید پڑھیں:  ایندھن کا خرچ اور بجلی بل کم کرنے پر کام کر رہے ہیں، مشیر خزانہ مزمل اسلم

گزشتہ روز تھانہ مارگلہ کے علاقہ مجسٹریٹ نے خاتون مجسٹریٹ کو دھمکی دینے کے کیس میں عمران خان وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔
وارنٹ گرفتاری تھانہ مارگلہ میں 20 اگست کو درج مقدمے میں جاری کیےگئے، مقدمے میں عمران خان کے خلاف دفعہ 504/506 اور 188/189 لگی ہوئی ہے۔ عمران خان کے خلاف تھانہ مارگلہ میں درج مقدمےکا نمبر 407 ہے۔
خیال رہے 20 اگست کو عمران خان نے شہباز گل پر مبینہ تشدد کے خلاف آئی جی اور ڈی آئی جی اسلام آباد پرکیس کرنےکا اعلان کیا تھا اور دوران خطاب عمران خان نے شہباز گل کا ریمانڈ دینے والی خاتون مجسٹریٹ کو نام لیکر دھمکی بھی دی تھی۔

مزید پڑھیں:  اسلام آباد پر قبضے کی سوچ ترک کرنی ہوگی، خواجہ سعد رفیق