منی لانڈرنگ کیس

منی لانڈرنگ کیس میں شہبازشریف کو حاضری سے مستقل استثیٰ مل گیا

ویب ڈیسک: لاہور کے احتساب عدالت نے منی لانڈرنگ ریفرنس میں وزیراعظم شہبازشریف کی مستقل حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی۔
احستاب عدالت نے شہبازشریف کو عدالت پیشی کے لیے نمائندہ مقرر کرنے کی اجازت دے دی۔
دوسری طرف عدالت نے منی لانڈرنگ کیس میں حمزہ شہباز کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست قبول کرکے ان کی مستقل حاضری معافی کی درخواست پر نیب سے جواب طلب کرلیا۔
لاہور کے احتساب عدالت کے جج قمر الزمان نے کیس کی سماعت کی، عدالت نے منی لانڈرنگ کیس گواہان کو طلب کر کے سماعت 25 اکتوبر تک ملتوی کردی۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا میں دو مرحلوں پر مشتمل انسداد پولیو مہم کا آغاز