عمران خان

امپورٹڈ حکمرانوں کورخصت کرکے ہی دم لیں گے، عمران خان

ویب ڈیسک: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ کارکن حقیقی آزادی مارچ کی تیاری کریں، حکمرانوں کورخصت کرکے ہی دم لیں گے۔
پشاور میں پارٹی عہدے داروں سے خطاب میں عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت نے نیب میں اپنا بندہ بٹھایاہوا ہے، تاکہ مرضی کے فیصلے کروا سکیں، چوری کے تمام کیسز معاف ہو رہے ہیں جو قوم کے ساتھ مذاق ہے۔ میری شریف اورزرداری خاندان سے کوئی ذاتی لڑائی نہیں بلکہ قوم کے مستقبل کے لیے کھڑا ہوں، شریف زرداری خاندانوں کے خلاف کیسز ان کے ادوارمیں بنے تھے۔
ان کا کہنا تھا کہ کارکن اورعہدیدار حقیقی آزادی مارچ کی تیاری کریں، حکمرانوں کورخصت کرکے ہی دم لینگے، آج قوم کے لیے فیصلہ کن وقت ہے، قوم کو اپنے مستقبل کے لیے نکلنا ہو گا، کسی وقت بھی حقیقی آزادی جمہوری مارچ کے لیےکال دے سکتا ہوں، اب ملک کی حقیقی آزادی کے لیے کھڑا ہونے کا وقت ہے۔
عمران خان نے کہا کہ ان دو چوروں نے جنرل مشرف سے این آر او لیا اور ملک سے بھاگ گئے اور جب یہ واپس آئے تو دس سال میں انہوں نے ملک کے قرضے میں چار گنا اضافہ کیا اور جب ہماری حکومت آئی تو آدھا ٹیکس کا پیسہ انکے لیے ہوئے قرضوں کی قسط میں چلا جاتا تھا۔

مزید پڑھیں:  امریکی جامعات میں مظاہروں نے نیتن یاہو کے ہوش اڑا دیئے