پی سی بی چیئرمین رمیز راجہ، جو میں نے کیا وہ کوئی نہیں کر سکتا

چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ قومی کرکٹ ٹیم پر کوئی دباؤ نہیں ہے اور وہ بھرپور تیاری کے ساتھ ٹی 20 ورلڈ کپ کھیلے گی اور ہم ورلڈکپ جیت کر آئیں گے۔

انہوں نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ کپتان کو مضبوط ہونا چاہیے اور ہمیں بابر اعظم کی صورت میں کافی عرصے بعد ہیرا ملا ہے. بابر اعظم بہت اچھی کوشش کر رہے ہیں اور ان کی قیادت میں ٹیم میں بہت بہتری بھی آئی ہے۔

مزید پڑھیں:  نوازشریف کو دوبارہ ن لیگ کا صدر بنانے کی تیاریاں مکمل

رمیز راجہ نے کہا کہ مجھے کسی سیاسی دباؤ کی پروا نہیں ہے اور جب ٹیم ہارتی ہے تو میں ہارتا ہوں۔ اچھی ٹیم بنانے کے لیے سلیکشن میں تسلسل چاہیے ہوتا ہے اور میرا خیال ہے کہ جو میں نے کیا ہے وہ کوئی اور نہیں کر سکتا۔

مزید پڑھیں:  ججز تقرری :پی ٹی آئی نے آئینی ترامیم کی مخالفت کردی