سیلاب کی تباہ کاریاں

پاکستان کو سیلاب کی تباہی سے نکلنے کیلئے کئی سال لگیں گے، وزیراعظم شہباز شریف

ویب ڈیسک: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث پاکستان کو غیر معمولی صورتحال کا سامنا ہے، سیلاب سے پاکستان کی معیشت کو بہت نقصان پہنچا، پاکستان کو سیلاب کی تباہی سے نکلنے میں دہائیاں لگیں گی

قازقستان کے شہر آستانہ میں ایشیا میں اعتماد سازی پر سربراہی کانفرنس سے وزیراعظم شہباز شریف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث پاکستان کو غیر معمولی صورتحال کا سامنا ہے، موسمیاتی تبدیلیوں سے پاکستان کی معیشت کو بہت نقصان پہنچا، سیلاب زدگان کی بحالی کیلئے پاکستان تمام وسائل بروئے کار لا رہا ہے۔

مزید پڑھیں:  وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کا شاہراہ قراقرم پر موٹر وے پولیس کی تعیناتی کا مطالبہ

انہوں نے کہا کہ سیلاب کی وجہ سے پاکستان کا ایک تہائی حصہ ڈوب گیا،3 کروڑ سے زائد افراد کی بحالی پاکستان کیلئے ایک چیلنج ہے،سیلاب سے ہزاروں کلومیٹر شاہراہوں، پلوں اور گھروں کو نقصان پہنچا،پاکستان کیلئے غیر معمولی صورتحال کا سامنا بہت مشکل ہے، پاکستان عالمی سطح پر کاربن کے اخراج میں ایک فیصد سے کم کا حصہ دار ہے، پاکستان کو سیلاب کی تباہی سے نکلنے میں دہائیاں لگیں گی۔

شہبازشریف نے کہا کہ پاکستان کی اولین ترجیح معاشی صورتحال کی بہتری ہے۔ خطے میں امن کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل ضروری ہے،7 دہائیوں سے بھارت کشمیریوں کے حق خودارادیت کی جدوجہد کو دبانے کی کوشش کر رہا ہے،بامقصد بات چیت کی ذمہ داری بھارت پر عائد ہوتی ہے،پاکستان بھارت سمیت تمام ہمسایہ ممالک سے اچھے تعلقات کا خواہاں ہے۔
وزیاعظم شہبازشریف نے مزید کہا کہ افغانستان میں جنگ سے سب سے زیادہ نقصان پاکستان نے اٹھایا، پاکستان نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں بہت سی کامیابیاں حاصل کیں،پاکستان نے 4 ملین سے زائد افغان مہاجرین کی میزبانی کی، عالمی برادری کو افغانستان میں پائیدارامن کیلئے کردار ادا کرنا چاہیے۔

مزید پڑھیں:  راولپنڈی میں کالعدم ٹی ٹی پی کے 2دہشتگرد ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک