ملک میں بجلی کا بڑا بریک ڈاون، متعدد فیڈر ٹرپ کر گئے

ملک میں بجلی کا بڑا بریک ڈاون، متعدد فیڈر ٹرپ کر گئے

ویب ڈیسک: ملک کے جنوبی ٹرانسمیشن سسٹم میں فنی خرابی کے باعث متعدد پاور پلانٹس ٹرپ کر گئے۔
نیشنل گرڈ میں خرابی کی وجہ سے ملک کے مختلف علاقوں میں بجلی کی سپلائی بند ہوگئی ہے، سندھ میں بجلی کا بڑا بریک ڈاون ہوا ہے۔
ذرائع کے مطابق نیشنل گرڈ میں خلل سے 6 ہزار میگاواٹ بجلی سسٹم سے نکلی ہے جس کی بحالی کے لیے آپریشن جاری ہے۔
پاور ڈویژن کے مطابق ملک کے جنوبی ٹرانسمیشن سسٹم میں حادثاتی خرابی ہوئی ہے جس سے متعدد جنوبی پاور پلانٹس مرحلہ وار ٹرپ ہو رہے ہیں، پاورپلانٹس ٹرپ ہونے سے ملک کے جنوبی حصے میں بجلی کی ترسیل میں رکاوٹ آرہی ہے۔ وزارت توانائی نے کہا کہ اپنی پوری تندہی سے خرابی کی وجہ کی تفتیش کررہی ہے اور جلد از جلد بجلی کے نظام کو مکمل بحال کر لیاجائے گا۔

مزید پڑھیں:  سعودی وفد کی پاکستان آمد :اسٹاک ایکس چینج میں تیزی