جج دھمکی کیس عمران خان

جج دھمکی کیس، عمران خان کی مستقل ضمانت مںظور

ویب ڈیسک: عدالت نے خاتون جج کو دھمکیاں دینے سے متعلق کیس میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی مستقل ضمانت منظور کرلی۔
سیشن کورٹ کے جج کامران بشارت مفتی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی مستقل ضمانت کنفرم کردی۔ تھانہ مارگلہ، تھانہ کوہستار میں درج مقدمے میں عمران خان کی ضمانے کنفرم کی گئی۔ عمران خان کے وکلا نے 50 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرادیے۔
دوران سماعت عمران خان کے وکیل بابر اعوان نے کہا ہے عمران خان کے خلاف تھانہ مارگلہ میں بھی مقدمہ درج ہے، مقدمہ میں دہشتگردی کی دفعہ لگی تھی جو ہائیکورٹ نے ختم کر دی، بابر اعوان نے کہا کہ عمران خان نے بیان دیا تھا کہ آئی جیم ڈی آئی جی تمہیں نہیں چھوڑیں گے ، کیس کرینگے، شہباز گل کو گرفتار کر کے ان پرتشدد کیا گیا اس پر عمران خان نے کہا تھا کیس کرینگے۔
پراسیکیورٹر واجد منیر نے عدالت میں کہا کہ عمران خان نے سرکاری ملازمین کو دھمکیاں دیں جس پر سیشن جج نے استفسار کیا کہ جلسہ کدھر ہو رہا تھا؟ ایف نائن پارک میں جلسہ ہو رہا تھا پھر دفعہ 144 کیسے لگی؟
سیشن جج نے عمران خان کی ضمانت کنفرم کرتے ہوئے کہا کہ مقدمے میں 506 ٹو تو نہیں لگی،عمران خان کے خلاف درج مقدمہ میں قابل ضمانت دفعات ہیں۔

مزید پڑھیں:  ٹی20ورلڈکپ جیتنے پر قومی کھلاڑیوں کیلئے بڑے انعام کا اعلان