سوات قومی جرگہ

سوات قومی جرگہ کا امن کے لئے مدین کی تاریخ کا بڑا مظاہرہ

ویب ڈیسک : سوات قومی جرگہ کے زیرِ اہتمام دہشت گردی کے خلاف اور امن کے لئے بڑا احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مقامی افراد کے مطابق یہ مدین کی تاریخ کا بڑا مظاہرہ تھا۔ مظاہرے میں خواتین نے بھی شرکت کی اور امن کے لئے نعرے لگائے۔
مظاہرین سے اپنے خطاب میں مختیار خان یوسف زئی، سابق ایم پی اے سید جعفر شاہ، تحصیل چیئرمین بحرین شاہد علی، خورشید کاکا جی، ڈاکٹر امجد، ڈاکٹر خالد محمود اور دیگر نے اپنے خطاب میں کہا کہ سوات کی سرزمین پر کسی چیک پوسٹ یا سرچ آپریشن کو تسلیم نہیں کرتے اور جہاں بھی کوئی سرچ آپریشن کرے گا، تو لوگ اسی جگہ جمع ہوکر دھرنا دیں گے۔
انہوں نے اعلان کیا کہ جہاں بھی دہشت گرد نظر آئے، اس کو عوام اسی جگہ مار کر قتل کریں۔ مظاہرین نے کہا کہ سوات کو پولیس کے حوالے کیا جائے اور باقی فورسز کو نکالا جائے۔ سوات قومی جرگہ نے اعلان کیا کہ اگلے جمعہ کو بریکوٹ میں بڑا احتجاجی مظاہرہ کیا جائیگا۔

مزید پڑھیں:  چیف کمشنر اسلام آباد عہدے سے برطرف، منصب محمد علی رندھاوا کو ملنے کا امکان