ایف آئی اے

ایف آئی اے نے ٹی وی اینکر چوہدری غلام حسین کو گرفتار کرلیا

وفاقی تحقیقاتی ادارہ ( ایف آئی اے ) نے نجی ٹی وی چینل ‘اے آر وائی’ کے اینکر چوہدری غلام حسین کو جعلی دستاویزات کے ذریعے بینک سے قرض لینے کے کیس میں لاہور سے گرفتار کرلیا۔
ویب ڈیسک: ٹی وی اینکر کے بیٹے عمر غلام حسین نے بتایا کہ والد کو گلبرگ میں قائم کافی شاپ سے 8 بج کر چالیس منٹ پر گرفتار کیا گیا ہے، انہیں حراست میں لینے کے لیے 35 سے چالیس افراد آئے جنہوں نے اپنا تعلق ایف آئی اے سے بتایا، بیٹے کے مطابق وہ پرانے مقدمے کا کہہ کر والد کو ساتھ لے گئے۔
دوسری جانب ایف آئی اے نے چوہدری غلام حسین کی گرفتار کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ انہیں بینکنگ سرکل میں گرفتار کیا گیا ہے، چوہدری غلام حسین مقدمہ نمبر 94/2011 میں کمرشل بینکنگ سرکل لاہور کو مطلوب تھے۔
مقدمے میں چوہدری غلام حسین کے دو بیٹے بھی اشتہاری ہیں، چوہدری غلام حسین کے اس مقدمہ میں بینکنگ کورٹ لاہور نے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کیے ہوئے تھے۔

مزید پڑھیں:  دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ