کور کمانڈر پشاور کا میر علی، شمالی وزیرستان اور باڑہ، خیبر کا دورہ

ویب ڈیسک: کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل حسن اظہر حیات کا میر علی، شمالی وزیرستان اور باڑہ، خیبر کا دورہ ۔

آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری بیان کے مطابق کور کمانڈر پشاور نے میر علی میں آرمی پبلک اسکول کا افتتاح کیا اور بوائز ہاسٹل، پاکستان سویٹ ہوم کا دورہ کیا. جہاں پراس وقت میر علی اور میران شاہ کے 96 یتیم بچے بغیر کسی خرچ کے اس سہولت سے مستفید ہورہے ہیں.

مزید پڑھیں:  قانون ہاتھ میں لیاتوسخت ایکشن ہوگا،وفاقی حکومت کاعلی امین کوجواب

کور کمانڈر پشاور نے اسکاوٴٹس ٹریننگ اکیڈمی میر علی میں منعقدہ بیسک ملٹری ٹریننگ کورس کی پاسنگ آوٴٹ پریڈ میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی.

کور کمانڈر پشاور نے اپنے دورہ باڑہ کے دوران کور کمانڈر نے تیراہ، باغ میدان، راجگال، لنڈی کوتل، باڑہ، مولا گوری اور جمرود سے تعلق رکھنے والے قبائلی عمائدین کے گرینڈ جرگے میں شرکت کی اور علاقے میں قیام امن کے لیے قبائلیوں کی قربانیوں کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج مقامی لوگوں کی ہر ممکن مدد کرے گی۔

مزید پڑھیں:  جنوبی افریقہ کا عالمی عدالت سے رفع آپریشن روکنے، اسرائیلی انخلاء کا مطالبہ