ہسپتالوں میں ہیلتھ مینجمنٹ کمیٹیوں سے متعلق ترجیحات میں رکا وٹیں

ویب ڈیسک : محکمہ صحت نے صوبہ میں ابتدائی اور ثانوی سطح کے علاج کیلئے قائم سرکاری ہسپتالوں میں مالی اور انتظامی امور تجویز کرنے کیلئے ہیلتھ مینجمنٹ کمیٹیوں سے متعلق ترجیحات رکا وٹوں کا شکار ہوگئی ہیں اس سلسلے میں فیصلہ پر تاحال سو فیصد عملدر آمد نہیں کیا گیا ہے جس کی وجہ سے ہسپتالوں کے مالی اور انتظامی معاملات بدستور پرانے طریقہ کار کے تحت چلائے جارہے ہیں واضح رہے کہ صوبائی حکومت نے پرائمری اور سیکنڈری لیول کے ہسپتالوں کیلئے محکمہ تعلیم کی پیرنٹس ٹیچر کونسل طرز پر ہیلتھ مینجمنٹ کمیٹیاں بنانے کی منظوری دی ہے
اس فیصلے کے تحت پرائمری ہیلتھ یعنی بنیادی اور دیہی صحت مراکز کے مالی اور انتظامی امور کیلئے پرائمری کیئر مینجمنٹ کمیٹیاںاور سیکنڈری ہیلتھ یعنی تحصیل اور ضلعی سطح پر ہسپتال مینجمنٹ کمیٹیاں قائم کرنے کا حکم جاری کیا گیا ہے ابتدائی طور پر اس مقصد کیلئے صوبے کو چار زونز میں تقسیم کرکے ہر ریجن کیلئے الگ افسران اور ڈائریکٹوریٹس بھی قائم کردئیے گئے ہیں
لیکن اس منصوبے کے دوسرے مرحلے میں یہ کمیٹیاں نوٹیفائی کرنے کے باوجود پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کی نئی پالیسی کے تحت مکمل طور پر فعال نہیں ہیلتھ ڈائریکٹوریٹ کے ذرائع نے بتایا کہ کئی اضلاع میں کمیٹیاں قائم اور ممبران نامزد کردئیے گئے ہیں جبکہ بعض تحصیل سطح کے ہسپتالوں میں الگ بینک اکائونٹس بھی کھول دئیے گئے ہیں اورانہیں پیسے بھی منتقل کرنے کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  وزیراعظم کی پاکستانی سفیر کو کرغستان میں طلباء کی معاونت کی ہدایت