سینئر سیاستدان

سینئر سیاستدان اعتزاز احسن کی عمران خان سے ملاقات

سینئر سیاستدان و معروف قانون دان بیرسٹر اعتزاز احسن نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان عیادت کی اور جلد صحت یابی کیلیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
ویب ڈیسک: تفصیلات کے مطابق بیرسٹر اعتزاز احسن چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی عیادت کیلئے زمان پارک میں عمران خان کی رہائش گاہ پہنچے، اعتزاز احسن عمران خان کی خیریت دریافت کرتے ہوئے جلد صحت یابی کیلئَ نیک تمناوں کا اظہار کیا۔
ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر اعتزاز احسن نے کہا کہ جس وقت عمران خان پر فائرنگ ہوئی تو اس وقت ٹی وی دیکھ رہا تھا، جب فائرنگ کی اطلاع ملی تو ٹی وی انہماک سے دیکھنا شروع کر دیا، ملزم نوید کے ویڈیو بیان کے بعد مجھے فون آیا تو میں نے کہا کہ طوطا بول رہا ہے۔
اعزاز احسن نے ایف آئی آر کے معاملے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ 5 دن تک ایف آئی آر درج نہ ہونے پر ایس ایچ او کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے، قانون کے مطابق مدعی جو ایف آئی آر درج کرانا چاہے من و عن لکھی جائے۔
انہوں نے کہا کہ حملے کے 20 منٹ بعد پولیس ایک طوطا سامنے لے آئی جس نے قبول کیا کہ وہ اکیلا تھا اور اس نے ہی گولی چلائی۔
اس موقع پر سینئر سیاستدان اعتزاز احسن نے خدشہ ظاہر کیا کہ اس طوطے اور بیان ریکارڈ کرنے والے کی زندگی کو خطرہ ہے.

مزید پڑھیں:  پشاور : آٹے کی قیمتوں میں مزید کمی ،20کلو کا تھیلا 1900روپے پر آگیا