امریکی انتخابات پاکستانی امریکنز

امریکی انتخابات میں پاکستانی امریکنز کی تاریخی کامیابی

ویب ڈیسک :امریکا کے مڈٹرم الیکشنز میں اس بار تاریخ رقم ہوئی ہے۔تین پاکستانی امریکنز ریاستی اسمبلی اور سینیٹ میں کامیاب ہوگئے ہیں۔پاکستانی امریکن سلمان بھوجانی ریاست ٹیکساس کی اسمبلی سے پہلی بار منتخب ہوئے ہیں۔ ڈیموکریٹ سلمان بھوجانی ٹیکساس ریاستی اسمبلی کے نہ صرف پہلے پاکستانی امریکن رکن اسمبلی ہیں بلکہ وہ اس ایوان کے پہلے جنوب ایشیائی اور پہلے غیر سفید فام رکن اسمبلی بھی ہیں۔ٹیکساس ہی کی ریاستی اسمبلی میں ڈاکٹرسلیمان لالانی بھی پہلی بار منتخب ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  سپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی بحال، معطلی کا فیصلہ کالعدم

ڈاکٹر لالانی ڈسٹرکٹ 76 سے ڈیموکریٹ امیدوار تھے۔کنیٹی کٹ میں ڈاکٹر سعودانور مسلسل تیسری بارریاستی سینیٹرمنتخب ہوئے ہیں۔ وہ ریاست کے ڈسٹرکٹ 3 سے ڈیموکریٹ امیدوار تھے۔ڈاکٹر آصف محمودکیلی فورنیا کے ڈسٹرکٹ 40 میں رپبلکن پارٹی سے تعلق رکھنے والی موجودہ رکن کانگریس یونگ کم کے مدمقابل تھے۔ ان کے ووٹ آخری اطلاعات تک مدمقابل امیدوارسے کم تھے۔اس مڈٹرم الیکشن میں سہراب گیلانی بھی کامیاب نہیں ہوسکے۔ وہ ٹیکساس کی اسمبلی میں ڈسٹرکٹ27سے ری پبلکن امیدوار تھے۔

مزید پڑھیں:  ن لیگ کا اجلاس، نوازشریف کو پارٹی صدر بنانے کی قرارداد منظور

اس مڈٹرم الیکشن میں ریاستی ایوانوں میں دو اراکین اور ایک ریاست میں پاکستانی امریکن سینیٹر تو منتخب ہوئے ہیں۔ساتھ ہی ایک اور پاکستانی نے بھی ہیٹ ٹرک کی ہے۔ کیلی فورنیا سے تعلق رکھنے والے پاکستانی امریکن علی سجاد تاج آرٹیشیا شہر کے مسلسل تیسری بار میئر منتخب ہونے میں کامیاب رہے ہیں۔