پختونخوا میں آٹا کی قیمتوں

خیبرپختونخوا میں آٹاقیمتیں پنجاب سے مشروط ہیں،محکمہ خوراک

ویب ڈیسک : خیبر پختونخوا میں آٹا کی قیمتوں میں اضافہ سے متعلق سوال کے جواب میں محکمہ خوراک کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ مارکیٹ میں صرف30فیصد آٹا رعایتی نرخ پر سپلائی کیا جارہا ہے اوپن مارکیٹ میں70فیصد آٹا پنجاب سے ترسیل ہورہا ہے پنجاب میں قیمتیں کم ہوں گی تو خیبر پختونخوا میں بھی آٹا کے نرخ کم ہوجائیں گے۔ اس حوالے سے سوال ن لیگ کے ایم پی سردار اورنگزیب نے اٹھایا تھا جس پر محکمہ خوراک کی جانب سے کہا گیا ہے کہ خیبر پختونخوا حکومت آبادی کے تناسب سے فلور ملز کو گندم کی سپلائی کر رہی ہے
اور ان فلور ملز سے سرکاری آٹا ڈپٹی کمشنرز کے مقررہ آٹا ڈیلرز کے ذریعے20کلو کے حساب سے1295روپے تھیلا فروخت کیا جارہا ہے صوبائی حکومت صرف30فیصد آٹا اس نظام کے تحت تقسیم کر رہی ہے ضرورت کا باقی تمام آٹا پنجاب سے آتا ہے جب تک پنجاب میں قیمتیں کم نہیں ہوں گی خیبر پختونخوا میں بھی آٹا کی قیمتوں کی غیر یقینی صورتحال جاری رہے گی۔

مزید پڑھیں:  حوثیوں کا امریکی ڈرون مار گرانے کا دعویٰ، ویڈیو وائرل