پشاور جرائم میں اضافہ

پشاورمیں مختلف جرائم میں حیران کن اضافہ

ویب ڈیسک: پشاورمیںرواں سال میں قتل، چوری، ڈکیتی اور اغوا سمیت دیگر جرائم میں اضافہ ہوا ہے ۔ پشاور شہر میں گذشتہ سال 316 افراد قتل ہوئے تھے۔ اور ڈکیتی کے 169 واقعات رونما ہوئے تھے۔ رواں سال 390 افراد قتل ہوئے ۔ رواں سال میںڈکیتی کی تعداد بڑھ کر 241ہوگئی۔پشاور پولیس کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق پشاور میں گزشتہ سال اقدام قتل کے457 واقعات ہوئے تھے جبکہ رواں سال میں 612 واقعات رپورٹ ہوئے۔گذشتہ سال پشاور شہر میں چوری کی 163 وارداتیں ہوئیںتھیں۔ جبکہ رواں سال 9 ماہ میں یہ تعداد بڑھ کر 248 ہوگئی۔
اسی طرح گذشتہ سال موٹر سائیکل چھیننے کے 62 واقعات رپورٹ ہوئے جبکہ رواں سال صرف 9 ماہ کے دوران میں یہ تعداد 56 تک پہنچ چکی ہے۔گذشتہ سال 248 اور رواں سال 9 ماہ کے دوران 192 موٹر سائیکلیں چوری ہوئیں۔پشاور سے گذشتہ سال 21 بچے اغوا ہوئے تھے لیکن رواں سال 9 ماہ میں 20 بچے اغوا ہوچکے ہیں، گذشتہ سال 12 افراد لاپتا ہوئے، رواں سال مسنگ پرسنز کے 22 کیس رپورٹ ہوئے۔ گذشتہ سال 12 گاڑیاں اور رواں سال میں19 گاڑیاں چھینی جا چکی ہیں، سال 2021 میں گاڑی چوری کے 143 جبکہ رواں سال 9 ماہ میں 189 گاڑیاں اٹھائی جا چکی ہیں۔

مزید پڑھیں:  غزہ، اسرائیلی افواج کے ہاتھوں فلسطینیوں کو زندہ دفن کرنے کا انکشاف