پاکستان اور ترکیہ دہشتگردی

پاکستان اور ترکیہ دہشتگردی کے خاتمے کیلئے متحد ہیں، طیب اردوان

ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ پاکستان اور ترکیہ دہشتگردی کے خاتمے کے لیے متحد ہیں
ویب ڈیسک: تفصیلات کے مطابق ترکیہ کے شہر استنبول کے شپ یارڈ پر پی این ایس خیبر کی لانچنگ تقریب میں وزیراعظم محمد شہباز شریف، ترک صدر رجب طیب اردوان شریک ہوئے، شپ یارڈ آمد پر شہباز شریف کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔
پی این ایس خیبر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا کہ دوطرفہ دفاعی تعاون باہمی تعلقات کا بنیادی ستون ہے، پاکستان اورترکیہ کے گہرے برادرانہ تعلقات ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے سیلاب متاثرہ بھائیوں کی ہرممکن مدد کی، پاک ترک ماہرین ملجم منصوبے میں اہم کردارادا کررہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور ترکیہ دہشتگردی کے خاتمے کیلئےمتحد ہیں، دہشت گردوں کیخلاف زیروٹالرنس پالیسی ہے۔

مزید پڑھیں:  کرک، خوشحال خان خٹک یونیورسٹی ماسٹرز امتحانات کا شیڈول جاری