پنجاب حکومت کی تبدیلی

وزیراعظم کا سابق صدر کو فون، پنجاب حکومت کی تبدیلی کیلئے مشاورت

وزیراعظم شہبازشریف اور سابق صدر آصف زرداری کا ٹیلیفونک رابطہ، پنجاب حکومت کی تبدیلی کیلئے صلاح مشورہ، صوبائی حکومت کی تبدیلی کے لیے دستیاب تمام قانونی اور آئینی آپشنز پر غور
ویب ڈیسک: ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے صابق صدر آصف علی زرداری کے ساتھ ٹیلیفونک رابطے میں پنجاب میں رونما ہونے والی سیاسی سرگرمیوں سے متعلق گفتگو کی جبکہ دونوں رہنماؤں نے پنجاب حکومت کی تبدیلی سمیت ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبے میں حکومت کی تبدیلی کے لیے دستیاب تمام قانونی و آئینی آپشنز زیرغور ہیں، سپریم کورٹ میں نظرثانی اپیل کی جلد شنوائی کے حوالے سے بھی گفتگو کی گئی۔
ذرائع نے بتایا کہ شہباز شریف نے حمزہ شہباز کو اتحادی جماعتوں سے مشاورت کرنے کی ہدایت کردی ہے.

مزید پڑھیں:  گندم سکینڈل، تحقیقات کیلئے انوار الحق کاکڑ اور شمشاد اختر طلب