پشتخرہ میں ڈکیتی

پشتخرہ میں ڈکیتی، راہزنی وارداتوں میں ملوث 2گینگز بے نقاب

ویب ڈیسک : پشتخرہ پولیس نے ڈکیتی، رہز نی اور موٹر سائیکل چور ی کی وارداتوں میں ملوث 2گینگز بے نقاب کرکے ان سے سونا ، قیمتی سامان سمیت اسلحہ وبار ود بھی برآمد کر لیا ،ہینڈگرینیڈز تخریب کاری کی وارداتوں کیلئے استعمال کیا جاسکتا تھا۔ گینگ میں افغان باشندے اور ضلع خیبر کے رہائشی بھی شامل ہیں جو پشاور سمیت ملک کے دوسرے شہروں میں جرائم میں ملوث ہیں۔
پشتخرہ پولیس اسٹیشن میں اے ایس پی ڈاکٹر محمد عمرنے ایس ایچ اوپشتہ خرہ حسن خان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے کریک ڈائون کیاگیاجس کے دوران خطرناک ڈکیت، راہزن ، سنیچرزسمیت قتل،اقدام قتل میں مطلوب اشتہاری ملزمان بھی گرفتار کیا گیا،13 ملزمان میں یار اکبر،مختیار ، عامر ، پرویز ،صدام ، ریاض ،مکرم ، حاجی گردے ، ذاکر ، محمد امجد ، سید وہاب ،نذیر اکبر اور جمیل اکبر شامل ہیں ، گرفتار ملزمان میں سٹریٹ کرائمز میں ملوث2گینگز کے 6کارندے بھی شامل ہیں ۔
انہوں نے بتایا کہ کاروائیوں کے دوران گرفتار ملزمان کے قبضہ سے طلائی زیورات 2بالیاں،1 ہار،1 جومر،2 ٹاپس،1 عدد انگوٹھی کے علاوہ چھینی گئی نقدی، 13عدد موبائل فونز ، اسلحہ اور7 موٹر سائیکل بھی برآمد کرلئے گئے۔ اسی طرح پشتہ خرہ پولیس نے چھاپوں کے دوران سنگین جرائم میں ملوث ملزمان سے3کلاشنکوف،39 پستول ، 11 ہینڈ گرنیڈ، 3رائفل،1کالاکوف ،31 کلو گرام ہیروئن، آئس، 14کلو گرام چرس اور دو کلو گرام کیمیکل بھی برآمدکر لیا۔

مزید پڑھیں:  غزہ، اسرائیلی افواج کے ہاتھوں فلسطینیوں کو زندہ دفن کرنے کا انکشاف