بلاول بھٹو افغان ہم منصب کا رابطہ

وزیرخارجہ بلاول بھٹو سے افغان ہم منصب کا رابطہ، سفارتی عملے کی مکمل حفاظت کی یقین دہانی

ویب ڈیسک: پاکستانی سفارتخانے پر حملے کے بعد مولوی امیر متقی کا بلاول بھٹو کو فون کرکے سفارتی عملے کی مکمل حفاظت کی یقین دہانی کرائی ہے۔
سفارتی ذرائع کے مطابق افغانستان کے دار الحکومت کابل میں پاکستانی سفارتخانے میں ناظم الامور پر قاتلانہ حملے کے بعد افغان وزیر خارجہ مولوی امیرخان متقی نے پاکستانی ہم منصب بلاول بھٹوزرداری کو ٹیلی فون کیا ہے۔
افغان وزیر خارجہ نے افغان سفیر پر حملے کی مذمت کی اور اپنے پاکستانی ہم منصب کو اطمینان دلایا کہ پاکستانی سفارت خانے اور عملے کی حفاظت پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔
افغان وزیرخارجہ امیر متقی نے یقین دہائی کرائی ہے کہ واقعے میں ملوث لوگوں کو گرفتار کرکے قانونی کارروائی کی جائے گی۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا اس طرح کے واقعات دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو متاثر نہیں کرسکتے اور کسی کو بھی اپنے مذموم مقاصد کی تکمیل کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

مزید پڑھیں:  سپیس ایکس امریکا کیلئے جاسوس سیٹلائٹس نیٹ ورک بنانے کیلئَے تیار