خیبرپختونخوا میں 5روزہ انسدادپولیومہم کا آغاز کل سے ہوگا

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں 5روزہ خصوصی پولیو مہم کل سے شروع ہوگی۔
محکمہ صحت خیبرپختونخوا کے مطابق انسداد پولیو مہم ڈیرہ اسماعیل خان، ٹانک، سوات، باجوڑ اور مہمند سمیت صوبے کے 9 اضلاع میں چلائی جائے گی۔ خصوصی انسداد پولیو مہم 5 سے 9 دسمبر تک جاری رہے گی۔ دوران مہم 13 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو ویکسین اور قطرے پلائے جائیں گے، پولیو ٹیمیں گھر گھر جاکر 5 سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلائیں گی۔ محکمہ صحت خیبرپختونخوا نے والدین سے اپیل کی ہے کہ پولیو ورکرز کے ساتھ تعاون کریں اورحسن سلوک سے پیش آئیں اپنے بچوں کوپولیو ویکسین پلاکر زندگی بھر کی معذوری سے بچائیں، پاکستان سے پولیو وائرس کا خاتمہ اولین ترجیح ہے۔

مزید پڑھیں:  سوات، بارات میں دو گاڑیوں کو حادثہ، 10 سے زائد افراد زخمی