ارشدشریف قتل کیس کا مقدمہ

سپریم کورٹ کا ارشدشریف قتل کیس کا مقدمہ آج ہی درج کرنے کاحکم

ویب ڈیسک: سپریم کورٹ آف پاکستان نے سینئر صحافی ارشدشریف قتل کیس کا آج ہی ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دے دیا۔
چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 5 رکنی لارجر بینچ ارشد شریف کے قتل سے متعلق از خود نوٹس کیس کی سماعت کررہا ہے۔ سیکرٹری خارجہ، سیکرٹری اطلاعات اور ڈی جی ایف آئی اے عدالت میں پیش ہوئے۔
سپریم کورٹ نے صحافی ارشدشریف کی میڈیکل رپورٹ غیر تسلی بخش قرار دے دی، عدالت نے آج رات تک مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔

مزید پڑھیں:  الیکشن کمیشن، آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

دوران سماعت چيف جسٹس نے استفسار کیا کہ صحافی قتل ہو گیا، سامنے آنا چاہیے کہ کس نے قتل کیا۔ چیف جسٹس نے کہا کہ 43 گزر چکے ہیں انکوائری رپورٹ کا انتظار کررہے ہیں۔
چیف جسٹس نے کہا کہ ارشد شریف کے قتل کو 43 دن گزر چکے ہیں ایف آئی آر درج کیوں نہیں کی؟تعزیرات پاکستان میں بیرونی واقعہ کی ایف آئی آر درج کرنے کا طریقہ کار موجود ہے، ارشدشریف کے قتل کی کی ایف آئی آر آج ہی درج کی جائے۔ سپریم کورٹ نے ارشدشریف کےقتل کی ایف آئی آر کی کاپی طلب کرکے سماعت کل تک ملتوی کردی۔

مزید پڑھیں:  چیف کمشنر اسلام آباد عہدے سے برطرف، منصب محمد علی رندھاوا کو ملنے کا امکان