ہنڈی ڈیلرز کیخلاف کریک ڈائون

ہنڈی ڈیلرز کیخلاف کریک ڈائون،ڈیڑھ کروڑ بر آمد

ویب ڈیسک :خیبرپختونخوا میں حوالہ ہنڈی کے غیر قانونی کاروبار کیخلاف کریک ڈاؤن میں ڈیڑھ کروڑ روپے سے زائد رقم قبضے میں لے لی ہے اس سلسلے میں سات ملزمان کو گرفتار کرکے ان کیخلاف الگ الگ مقدمات درج کردئیے گئے ہیںایف آئی اے پشاور کی جانب سے جاری تفصیل کے مطابق گزشتہ 2روز میں ایف آئی اے خیبر پختونخوا زون نے مختلف علاقوں میں مسلسل 7 کارروائیوں میں 7 ملزمان کو گرفتار کر کے ان کیخلاف مقدمات کا اندراج کردیا ہے اس کریک ڈائون کے دوران مخبر کی اطلاع پر پشاورمیں 3 کاررائیوں میں88لاکھ55ہزار روپے اور2سو ڈالرز قبضے میں لئے گئے ہیں اور ہنڈی کی رسیدیں بھی برآمد کی ہیں ملزمان سے موبائل فونز بھی تحویل میں لے کر فرانزک تجزیہ کیلئے لیبارٹری ارسال کردئیے گئے ہیں
اس طرح مردان میں کارروائی کے دوران31لاکھ روپے اور ہنڈی کی رسیدیں جبکہ ایبٹ آبادسے 6لاکھ15ہزار روپے، بنوں میں کارروائی کے دوران 8لاکھ35ہزار4سو روپے اور ڈی آئی خان میں کارروائی کے دوران7لاکھ32ہزار روپے بر آمد کئے گئے ہیں ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزمان بغیر کسی قانونی اختیار اورلائسنس کے حوالہ ہنڈی اور متوازی بینکنگ کا غیر قانونی کاروبار کر رہے تھے ملزمان نے فارن ایکسچینج ریگولیشن ایکٹ 1947 کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جرم کیا جس پر ان کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیاہے۔

مزید پڑھیں:  ایبٹ آباد، سکول ٹیچرز کو ڈیوٹی پر لے جانے والے ہائی ایس کو حادثہ، 15 زخمی