فیفا ورلڈ کپ سیمی فائنل

فیفا ورلڈ کپ، کروشیا برازیل کو پینلٹی شوٹ آئوٹ پر شکست دیکر سیمی فائنل میں داخل

قطر میں جاری فیفا ورلڈ کپ فٹبال ٹورنامنٹ کے پہلے کوارٹر فائنل میں گزشتہ بار کی رنر اپ ٹیم کروشیا نے شاندار خسارے میں جانے کے باوجود برازیل کی ٹیم کے ساتھ پہلے گول برابر کیا اور پھر پینلٹی شوٹ آئوٹ پر برازیل کو دو کے مقابلے میں چار گول سے شکست دیکر سیمی فائنل مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان میچ کا پہلا ہاف بغیر کسی گول کے برابر رہا دوسرے ہاف میں بھی فائنل وسل تک دونوں میں سے کوئی بھی ٹیم گول کرنے میں کامیاب نہ ہوسکی جس کے بعد میچ کو فیصلہ کن بنانے کیلئے فاضل وقت دیا گیا
105ویں منٹ میں برازیل کے نیمار نے گول سکور کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو برتری دلا دی اس موقع پر ایسا ہی لگ رہا تھا کہ برازیل باآسانی سیمی فائنل مرحلے میں پہنچ جائے گا مگر میچ کے 116 ویں منٹ میں کروشیا کے پیٹکووک نے گول سکور کرتے ہوئے مقابلہ ایک ایک گول سے برابر کردیا اور فاضل وقت اسی سکور پر اختتام پذیر ہوا جس کے بعد پینلٹی شوٹ آئوٹ ہوئیں جس میں ایک پینلٹی شوٹ کروشین گول کیپر نے روک لی جبکہ ایک برازیل کے کھلاڑی نے ضائع کردی جس کے بعد کروشیا کی ٹیم چار دو سے مقابلہ جیت کر سیمی فائنل مرحلے میں جگہ بنا لی ہے۔

مزید پڑھیں:  آرمی چیف کی قومی ہاکی ٹیم سے ملاقات ، کارکردگی کو سراہا