چرخہ خیل چارخانہ روڈ

چرخہ خیل چارخانہ روڈ پر رہزنوں کاراج’پولیس خاموش تماشائی

ویب ڈیسک : اہلیان چرخہ خیل چارخانہ روڈ نے اخباری بیان میں گل آباد پولیس چوکی نوتھیہ پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہاکہ پولیس گشت نہ ہونے کی وجہ سے آئے دن لوگوں کو لوٹاجارہاہے ۔شام ہوتے ہی رہزن وارداتوں کیلئے نکل آتے ہیں اور پستول نکال کر عوام کو لوٹ رہے ہیں گذشتہ روز دن دیہاڑے پولیو خواتین کو لوٹ لیا گیا ۔ انہوں نے چوکی انچارج پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا وہ ہر واردات سے باخبر ہونے کے باوجود گشت نہیں بڑھا رہے ۔ گشت نہ ہونے کے باعث رہزنوں کے حوصلے بڑھ گئے ہیں یہی وجہ ہے کہ یہ رہزن شام ہوتے ہی سرگرم عمل ہوجاتے ہیں اور مقامی لوگوں کے علاوہ شادی ہال میں آئے مہمانوں کو لوٹ رہے ہیں جس کی وجہ سے علاقے میں خوف بڑھ گیا ہے ۔
انہوں نے پولیس کے اعلی حکام کی توجہ اس جانب مبذول کرواتے ہوئے کہا اگر پولیس اسی طرح سوئی رہی تو علاقے کے لوگوں کا گھروں سے نکلنا مشکل ہوجائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کے اعلی حکام گل آباد پولیس چوکی توتھیہ کے انچارج کو ہدایت کریں کہ وہ چوکی سے نکل کر لوگوں کے جان و مال کی حفاظت کرے جو انکی ڈیوٹی ہے۔

مزید پڑھیں:  محنت کش طبقے کےحقوق کاتحفظ کئے بغیر ترقی ناممکن ہے، علی امین گنڈاپور