ٹائم میگزین کی ہیروز ایرانی خواتین

ٹائم میگزین کی ”ہیروز آف دی ائیر” ایرانی خواتین قرار

ویب ڈیسک :شہرہ آفاق امریکی جریدے ٹائم میگزین نے اپنے سالانہ ہیروز آف دی ایئر’ کی شخصیت کا اعلان کرتے ہوئے یہ اعزاز ایران کی خواتین کو دے دیا۔ٹائم میگزین ہر سال دسمبر میں ‘ہیروز آف دی ایئر’کے اعزاز کا اعلان کرتا ہے لیکن حالیہ برسوں میں ہیروز آف دی ائیر کے ناموں کا اعلان کرنا بھی شروع کیا ہے۔رواں سال میگزین نے ایرانی خواتین کو ‘ہیروز آف دی ایئر’ کا اعزاز دیتے ہوئے ایران میں جاری مظاہروں میں ان کی ہمت کا اعتراف کیا ہے۔اس سال، میگزین نے اپنے سرورق پر تین بے نقاب نوجوان ایرانی خواتین کی تصویر دکھائی، جو ملک کے حکمرانوں کی مخالفت میں ہتھیار بند کر رہی ہیں۔ ایران میں خواتین کیلئے سر ڈھانپنا لازمی ہے۔
جریدے کی جانب سے 3 خواتین کی تصویر کو سرورق کی زینت بنایا گیا، اور ساتھ ہی ایرانی حکومت کیخلاف نوجوان خواتین کی جانب سے جاری مظاہروں کی تعریفیں کی گئیں ۔ جریدے نے لکھا کہ نوجوان خواتین جس تحریک کی قیادت کر رہی ہیں وہ تعلیم یافتہ، روشن خیال، اعلیٰ توقعات کیلئے سڑکوں پر ہیں، اس کے ساتھ ساتھ کالج، غیر ملکی سفر، موزوں ملازمتیں، قانون کی حکمرانی، ایپل اسٹور تک رسائی، سیاست میں بامعنی کردار اور کہنے اور پہننے کی آزادی حاصل کرنے کیلئے بے چین ہیں۔

مزید پڑھیں:  جنوبی زیرستان میں ٹریکٹر ٹرالی الٹنے سے10افراد زخمی