خزانہ میں ایم پی ایز کے ساتھ تلخ کلامی پر ایس ایچ او معطل

خزانہ میں ایم پی ایز کے ساتھ تلخ کلامی پر ایس ایچ او معطل

ویب ڈیسک :کپیٹیل سٹی پولیس آفیسر (سی سی پی او) پشاور محمد اعجاز خان نے خزانہ پولیس سٹیشن کے سامنے ہنگامہ آرائی اور2ایم پی ایز کے ساتھ تلخ کلامی کے معاملہ پر اسٹیشن ہائوس آفیسر خزانہ کو معطل کردیا جبکہ معاملہ کی انکوائری بٹھا دی گئی۔ اس ضمن میں سی سی پی او پشاورکے دفتر سے جاری اعلامیہ کے مطابق تھانہ خزانہ کے سامنے احتجاج پر سب انسپکٹر اعجازاللہ کو معطل کرکے انہیں پولیس لائن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
اسی طرح معاملہ کی انکوائری کیلئے ایس پی رورل پشاور کو انکوائری آفیسر مقرر کرکے انہیں انکوائری کرنے اور تین روز کے اندر اندر رپورٹ بھی پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز پولیس چھاپہ کے دوران ایک ملزم کو گرفتار کرنے پر دوایم پی ایز کارکنوں سمیت تھانہ خزانہ پہنچ گئے تھے جس پر وہاں پر تلخ کلامی ہوگئی تھی اورہنگامہ آرائی ہوگئی تھی۔

مزید پڑھیں:  غزہ جنگ:کولمبیا نے اسرائیل سے سفارتی تعلقات منقطع کردیئے