ٹوئٹر طویل پوسٹس کی اجازت

ٹوئٹر نے صارفین کو طویل پوسٹس کی اجازت دیدی

ویب ڈیسک :سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر نے صارفین کو طویل پوسٹس کی اجازت دے دی۔غیر ملکی خبر رساں اداراے کے مطابق ٹوئٹر انتظامیہ کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر پوسٹ کیے جانے والے حروف کی زیادہ سے زیادہ تعداد 280 سے بڑھا کر 4000 کر دی گئی ہے۔چند روز قبل ٹوئٹر کے مالک اور دنیا کے امیرترین شخص ایلون مسک نے طویل پوسٹس کے حوالے سے پوچھے جانے والے ایک صارف کے سوال پر رد عمل دیتے ہوئے اس تبدیلی کا اشارہ بھی دیا تھا۔
رپورٹس کے مطابق ٹوئٹرانتظامیہ طویل پوسٹس کے حوالے سے گزشتہ ماہ سے کام کررہی تھی اور اب صارفین کو 4 ہزار تک الفاظ پر مشتمل پوسٹ کرنے اجازت دے دی گئی ہے۔یاد رہے کہ ایلن مسک نے گزشتہ اگست میں 44 بلین ڈالر میں ٹوئٹر خریدا تھا۔

مزید پڑھیں:  ازبکستان کے وزیر خارجہ 8مئی کو پاکستان آئیں گے