توشہ خانہ کا10سال کاریکارڈ طلب

پی اے سی نے توشہ خانہ کا10سال کاریکارڈ طلب کرلیا

ویب ڈیسک : پبلک اکانٹس کمیٹی نے وزراء اعظم، فوجی سربراہان اور ججز کو ملنے والے تحائف کا ریکارڈ طلب کرلیا ہے۔ چیئرمین پبلک اکانٹس کمیٹی نور عالم خان نے توشہ خانہ کا گزشتہ 10سالوں کا ریکارڈ بھی طلب کیا ہے۔ نور عالم خان نے کہا کہ ججوں اور بیورو کریٹس سمیت تمام افراد کو ملنے والے تحائف کا ریکارڈ پیش کیا جائے۔
آڈیٹر جنرل سیاستدانوں سمیت سب کو ملنے والے تحائف کا ریکارڈ پیش کریں۔ چیئرمین پبلک اکانٹس کمیٹی نے وزرائے اعظم، آرمی چیفس اور نیول چیفس کو ملنے والے تحائف کا ریکارڈ بھی طلب کرلیا ہے۔ اس کے علاوہ چیف جسٹس، ایم این ایز ، سینیٹرز ، وزرائے اعلی اور گورنرز کو ملنے والے تحائف کا ریکارڈ بھی مانگا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  نگران حکومت کا گندم درآمد سیکنڈل میں ملوث ہونا انتہائی شرمناک ہے ،پی ٹی آئی پارلیمنٹرینز