بھارتی سموگ،پاکستان کاسارک اجلاس میں معاملہ اٹھانے کا فیصلہ

بھارتی سموگ،پاکستان کاسارک اجلاس میں معاملہ اٹھانے کا فیصلہ

ویب ڈیسک :حکومت نے بھارتی سموگ کی پاکستان منتقلی کا معاملہ سارک اجلاس میں اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق بھارتی سموگ پاکستان منتقل ہونے پر پنجاب حکومت نے تشویش کا اظہار کیا ہے، سموگ کی وجہ سے لاہور شہر دنیا کا نمبر ون آلودہ شہر شمار ہورہا ہے، محکمہ موحولیات پنجاب نے وزارت خارجہ کو اس حوالے سے اپنے خدشات ظاہر کردیئے ہیں۔ محکمہ ماحولیات پنجاب کا کہنا ہے کہ بھارتی پنجاب کی سموگ پاکستان میں منتقل ہوجاتی ہے جس کی وجہ سے سب سے زیادہ لاہور کے عوام کو مشکلات کا سامنا رہنا ہے، وزارت خارجہ پاکستان کی جانب سے اس مسئلے کو سارک ممالک کی تنظیم میں اٹھایا جائے گا۔
محکمہ ماحولیات نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے ہوا پاکستان کی طرف ہونے کی وجہ سے اسموگ پاکستان میں آجاتی ہے، وزارت خارجہ کو مسئلے کے بارے میں آگاہ کرنا ہماری ذمہ داری ہے باقی ان کا کام ہے کہ وہ اپنی پالیسی کے مطابق کام کرتے ہیں۔ واضح رہے کہ محکمہ موحولیات کی جانب سے اس کو قدرتی آفت ڈیکلرڈ کیا گیا ہے اور اس کی روک تھام کے لیے دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے، شہر کے گردونواح میں آلودگی کی روک تھام کے لیے سٹیل ری رولنگ ملز، بوائلر اور فرنسس کو بھی بند کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  رفح پر حملہ خون کی ہولی ثابت ہو سکتا ہے، عالمی ادارہ صحت