کراچی ٹیسٹ، کھانے کے وقفے تک انگلینڈ کے 4 وکٹوں پر 140 رنز

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز انگلینڈ کی ٹیم نے کھانے کے وقفے تک پاکستان کی پہلی اننگز کے سکور 304 رنز تمام کھلاڑی آئوٹ کے جواب میں چار وکٹوں کے نقصان پر 140 رنز بنا لئے ہیں اور اسے ابھی پہلی اننگز کا خسارہ پورا کرنے کیلئے مزید 164 رنز درکار ہیں، کھانے کے وقفے پر وکٹ پر ہیری بروک 38 اور کپتان بین سٹوکس 25 رنز کے ساتھ موجود تھے، انگلینڈ کے آئوٹ ہونے والے بیٹرز میں سے زاک کرالے صفر، بین ڈکیٹ 26، اولی پوپ 51 اور جو روٹ صفر رنز بنانے میں کامیاب ہوسکی، پاکستان کی جانب سے نعمان علی اور ابرار احمد نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

مزید پڑھیں:  پاکستان ایشین والی بال کا چمپئن بن گیا