کراچی ٹیسٹ

کراچی ٹیسٹ، کھانے کے وقفے پر پاکستان کے 3 وکٹوں پر 99 رنز

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے کراچی میں جاری تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز کھانے کے وقفے تک پاکستان کی ٹیم نے اپنی دوسری اننگز میں تین وکٹوں کے نقصان 99 رنز سکور کر لئے ہیں اور اسے انگلینڈ کیخلاف مجموعی طور پر 49 رنز کی برتری حاصل ہو گئی ہے، کھانے کے وقفے پر کپتان بابر اعظم 13 اور سعود شکیل 28 رنز کے ساتھ موجود تھے، پاکستان کے آئوٹ ہونے والے کھلاڑیوں میں عبداللہ شفیق نے 26، شان مسعود نے 24 اور اپنا آخری ٹیسٹ میچ کھیلنے والے اظہر علی بغیر کوئی سکور بنائے پویلین لوٹے، انگلینڈ کی جانب سے تینوں وکٹیں جیک لیچ کے حصے میں آئیں۔

مزید پڑھیں:  پاکستان ایشین والی بال کا چمپئن بن گیا