صدرسپریم کمانڈر آئینی اختیارا

صدرسپریم کمانڈرہیں اپناآئینی اختیاراستعمال کریں، شیخ رشید کا مشورہ

ویب ڈیسک: سابق وفاقی وزیرشیخ رشید نے صدر مملکت کو مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ آپ صدر سپریم کمانڈر ہیں اپنا آئینی اختیاراستعمال کریں۔
ذرائع کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے سابق وزیرداخلہ شیخ رشید نے ملاقات کی ہے جس میں ملکی سیاسی اوردیگر امور پر بات چیت ہوئی ہے۔ذرائع کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے سابق وزیرداخلہ شیخ رشید نے ملاقات کی ہے جس میں ملکی سیاسی اوردیگر امور پر بات چیت ہوئی ہے۔ صدر مملکت اور شیخ رشید کی ملاقات ایوان صدر میں ہوئی۔
ملاقات کے بعد شیخ رشید نے اپنے ٹویٹر پر لکھا کہ عمران خان نےاپناوعدہ پوراکردکھایااسمبلیاں ٹوٹتی ہیں یانہیں لوگوں کےدل ٹوٹ چکےہیں۔
انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کےپاس نہ ووٹ ہےنہ عوام کی سپورٹ صرف نوٹ ہیں ان کی چوریوں کی وجہ سےکوئی پیسےنہیں دےرہا۔ ملک میں مہنگائی دہشتگردی کی لہرہےاوریہ الیکشن سےفراری ہیں
سابق وزیرداخلہ شیخ رشید نے ٹویٹ کے آخر میں لکھا کہ صدرسپریم کمانڈرہیں اپناآئینی اختیاراستعمال کریں۔

مزید پڑھیں:  آئی ایم ایف کی پاکستان کیلئے 1ارب10کروڑ ڈالر کی منظوری