چوک یادگار ڈالروں کی سمگلنگ

چوک یادگارسے ڈالروں کی سمگلنگ میں ملوث گروہ کاسرغنہ گرفتار

ویب ڈیسک : ایف آئی اے نے خیبرپختونخوا زون میں ڈالروں کی سمگلنگ کی روک تھام اور غیر قانونی زر مبادلہ کے خلاف غیر قانونی دھندے میں ملوث ملزموں کو گرفتار کرلیا ہے۔ پیر کے روز چوک یادگار پشاور میں چھاپہ کے دوران عرفان اللہ ولد حضرت سکنہ لنڈی کوتل کو گرفتار کر کے ایک لاکھ امریکی ڈالر برآمد کرلئے ۔ ملزم عرفان اللہ ڈالروں کی سمگلنگ میں ملوث گینگ کا سرغنہ بتایا جاتا ہے۔
چھاپہ مار کارروائی میں خیال نور ولد مولا نور سکنہ افغانستان اور شاہ نواز ولد ظفر محبوب کو ہنڈی کے غیر قانونی کاروبار کرنے کے الزام میں حراست میں لے لیا۔ ملزموں سے 30, 30لاکھ روپے کی ہنڈی حوالات کی رسیدیں برآمد کرلی گئیں۔ ڈالر کی قدر میں مسلسل اضافے سے ملکی معیشت پر گہرے اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔ ایف آئی اے کے پی ڈالر کی اسمگلنگ کو روک کر معاشی استحکام کے لیے کوشاں ہے ۔

مزید پڑھیں:  حکمرانوں کی نااہلی کی سزا پوری قوم بھگت رہی ہے، مشیر خزانہ مزمل اسلم