بنوں میں دہشگردوں کی کارروائں

ریاست کسی بھی دہشتگرد گروہ یا تنظیم کے سامنے نہیں جھکے گی، وزیراعظم

ویب ڈیسک: وزیراعظم شہباز شریف نے بنوں ودیگر علاقوں میں دہشگردوں کی کارروائیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریاست کسی بھی دہشتگرد گروہ یا تنظیم کے سامنے نہیں جھکے گی۔
وزیراعظم شہبازشریف نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ دہشتگردوں کی پاکستان میں افراتفری پھیلانے کی مذموم کوشش سختی سے کچل دیں گے، دہشت گردوں کے ساتھ آئین اور قانون کے مطابق نمٹا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کا مسئلہ قومی سلامتی کا حساس مسئلہ ہے، اس سے نمٹنے کے لیے اجتماعی سوچ اور لائحہ عمل کی ضرورت ہے، ،دہشتگردی کے خاتمےکے لیے نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عمل کرائیں گے۔
وزیراعظم شہبازشریف نے مزید کہا کہ ریاست کسی بھی دہشتگرد گروہ یا تنظیم کے سامنے نہیں جھکے گی اور شہدا کی قربانیاں ضائع نہیں ہونے دیں گے، حکومت دہشتگردوں کی بیرونی سہولت کاری اور پناہ گاہوں کا سدباب بھی کرے گی۔

مزید پڑھیں:  مردان، نقل کی روک تھام کیلئے آن لائن پیپر لیا جانے لگا