بنوں آپریشن کے3دن پولیس اہلکاروں کے اہل خانہ پرقیامت

ویب ڈیسک : سی ٹی ڈی کمپائونڈ میں تین روز تک جاری رہنے والے آپریشن اور اس دوران نیٹ ورک سروس معطل ہو نے کی وجہ سے خاصہ دار اور پولیس اہلکاروں کے اہل خانہ پر قیامت گزری ہے۔ اہل خانہ اور رشتہ دار رابطہ نہ ہو نے کی وجہ سے ان اہلکاروں کو شہید تصور کر نے لگے تھے۔ علاقے میں ان کیلئے ختم القرآن اور دعائیں بھی ہوئیں۔ ضلع ہنگو سے تعلق رکھنے والے سب ڈویژن وزیر بنوں کے خاصہ دار اہلکار معیز خان نے بتایا کہ انہوں نے اتوار کے روز اہل خانہ سے بذریعہ فون رابطہ کیا تھا
اس کے بعد موبائل فون سروس معطل ہوگئی تاہم ہمارے علاقے کے لوگ بنوں میں موبائل فون سروس معطل ہو نے سے بے خبر تھے۔ اس دوران رابطہ نہ ہو نے سے اہل خانہ اور کوہاٹ اور ہنگو میں میرے دوست سمجھنے لگے کہ شاید میں بھی اس آپریشن میں شہید ہو گیا ہوں حالانکہ میں آپریشن کا حصہ نہیں تھا ۔ انہوں نے کہا کہ جہاں بھی میرے جاننے والے تھے وہاں میرے لئے دعائیں کی گئیں۔ گزشتہ روز موبائل فون سروس بحال ہوئی تو سب سے پہلے اپنے اہل خانہ کو فون کیا ۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا میں زمہ دارانہ سیاحت کا فروغ ناگزیر ہے، مشیر سیاحت زاہد چن زیب