امریکا میں برفانی طوفان سے تباہی،20 کروڑ سے زائد افراد متاثر

ویب ڈیسک امریکا کو اس وقت اپنی تاریخ کے بدترین برفانی طوفان کا سامنا ہے جس سے معمولات زندگی ٹھپ ہوکر رہ گئے ہیں عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاستوں اوہائیو، کینٹکی، میزوری اور کنساس میں برفانی طوفان نے تباہی مچادی۔ ان ریاستوں میں درجہ حرارت منفی40ڈگری تک جانے کی پیش گوئی ہے۔
مسلسل ہونے والی برفباری میں مجموعی طور پر9افراد ہلاک ہوگئے،5ہزار پروازیں منسوخ اور22ہزار تاخیر کا شکار ہیں۔13لاکھ افراد بجلی سے محروم ہوگئے۔ جارجیا، نارتھ کیرولائنا اور نیویارک میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔ برفانی طوفان سے 20کروڑ سے زائد افراد متاثر ہوئے برفباری کے باعث متعدد ٹریفک حادثات ہوئے جس میں درجنوں افراد زخمی ہوگئے، اسی طرح فارم ہائوسز میں25 مویشیوں کی ہلاکت کی بھی اطلاعات ہیں۔

مزید پڑھیں:  بونیر میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ماں بیٹا جاں بحق