کوئٹہ میں دستی بم دھماکے

کوئٹہ میں دستی بم دھماکے میں پانچ افراد زخمی

بلوچستان کے دارالخلافہ کوئٹہ میں دستی بم دھماکے میں خاتون اور بچے سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے جبکہ خضدار میں ہونے والے دھماکے میں دکانوں اور گاڑی کو نقصان پہنچا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
ویب ڈیسک: تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے دارالخلافہ کوئٹہ میں دستی بم دھماکے میں خاتون اور بچے سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے جبکہ خضدار میں ہونے والے دھماکے میں دکانوں اور گاڑی کو نقصان پہنچا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
پولیس کے مطابق سبزل روڈ پر دھماکے میں خاتون اور بچے سمیت 5 افراد زخمی ہوئے جنہیں سول اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق دھماکے کے زخمی افراد اسپتال کے ٹراما سینٹر میں زیر علاج ہیں، زخمیوں میں ایک بچی اور ایک خاتون بھی شامل ہے۔
دھماکے کے حوالے سے مزید تحقیقات کی جارہی ہیں، دھماکے کی جگہ ایک اور موجود دستی بم کو بم ڈسپوزل اسکواڈ نے ناکارہ بنا دیا۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے زخمیوں کو علاج معالجہ کی بہترین سہولیات فراہم کرنےکی ہدایت کی۔
وزیراعلیٰ نے آئی جی پولیس کو ہدایت کی کہ شہر میں سکیورٹی انتظامات کو مزید مؤثر بنایا جائے اور دہشتگردوں کیخلاف کارروائیاں جاری رکھی جائیں۔
ان کا کہنا تھا کہ امن کے دشمنوں کو کیفر کردار تک پہنچانے میں کوئی کسر نہ اٹھا رکھی جائے۔

مزید پڑھیں:  لوئر دیر: میدان سوری پاؤ میں گھر کا چھت گر گیا، گائے اور بکریاں ہلاک