بوغکی میں فائر بندی

سنٹرل کرم، پاڑہ چمکنی گنداو اور بوغکی میں فائر بندی

ویب ڈیسک : سنٹرل کرم گنداو پاڑہ چمکنی اور اپر کرم بوغکی کے مابین چار روز سے جاری لڑائی میں فائر بندی ہوگئی ہے اور دونوں طرف سے مورچے خالی کر کے سکیورٹی فورسز کے حوالے کردیئے گئے ہیں، گنداو اور بوغکی میں سوپ سٹون گاڑیاں روکنے اور ان سے ٹیکس وصولی کے خلاف لڑائی شروع ہوئی تھی جس میں بھاری اسلحہ کا آزادانہ استعمال کیا گیا، پاڑہ چمکنی کے مورچے پر مارٹر گرنے سے چار افراد جان بحق بھی ہوئے تھے
مقامی انتظامیہ، سکیورٹی فورسز اور پولیس نے مقامی عمائدین کے ذریعے فائر بندی کرا دی، سکیورٹی فورسز کے تعاون سے مورچے خالی کرا کے پولیس اور ایف سی کے حوالے کر دیئے گئے، جرگے نے دونوں فریقین کے مابین پندرہ دن تک سیز فائر تیگہ رکھ دیا ہے اور خلاف ورزی پر جرمانہ بھی اعلان کیا، جاں بحق ہونے والے چار افراد کو آبائی قبرستانوں میں سپردخاک کر دیا گیا۔

مزید پڑھیں:  ریئل اسٹیٹ سیکٹر بھی آئی ایم ایف کے ریڈار پر آ گیا