محکمہ اوقاف افسران 22ہزار خاندانون سے منہ کا نوالہ نہ چھینیں

محکمہ اوقاف افسران 22ہزار خاندانون سے منہ کا نوالہ نہ چھینیں

ویب ڈیسک :ایکشن کمیٹی محال کالو جرگہ لوند خوڑ کے چیئرمین عابد خان نے کہا کہ محکمہ اوقاف کے افسران اپنی ضد او انا چھوڑ کر 22ہزار خاندان کے منہ سے حلال رزق کا نوالہ چھینے کی کوشیش ہرگز نہ کریں۔سالوں سے تسلیم شدہ پیداوار کا 120 فارمولے پر عمل درامد سے فریقین کے درپیش مسائل خوش اسلوبی سے حل ہوسکتے ہیں۔سال 1992 ترمیمی بل ٹیننیسی ایکٹ کے تخت سپریم کورٹ آف پاکستان نے ہمارے حق میں فیصلہ دیکر ہماری ملکیت تسلیم کرلی ہے۔ہمارے نام انتقالات کی وجہ سے مالیہ اور دیگر ٹیکس باقاعدگی سے دے رہے ہیں۔
وہ جرگے کے زیر اہتمام حجرہ سید الرحمان میں احتجاجی جلسے سے خطاب کررہے تھے۔جس سے ایکشن کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اجمل خان۔ملک عبدالروف۔سلار سید الرحمان اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔انہوں نے کہا کہ ہمارے اباواجداد نے میاں عمر سیرئے کے نام سے مشہور 36 ہزار 110 کنال زمین خریدی ہے۔جس کے انتقالات اور دیگر دستاویزات و ریکارڈ ہمارے پاس محفوظ ہے۔جبکہ محکمہ اوقاف اسے ملکیت کی بجائے لیز قرار دے رہاہے
اس کے باوجود ہماری قانونی پوزیشن نہایت مضبوط ہے۔ہم سالوں سے ہر قسم ٹیکس بھی دیکر قومی خزانے میں جمع کررہے ہیں۔لیکن اس کے باوجود محکمے کے بعض اہل کار افسران اور چند مقامی لوگوں کو غلط اور خود ساختہ معلومات دیکر پرامن علاقے کا امن خراب کرکے خانہ جنگی اور بدامنی کا ماحول بنا رہے ہیں۔جو افسوس ناک ہے۔

مزید پڑھیں:  کمر توڑ مہنگائی برطانیہ کے بلدیاتی انتخابات میں حکمران جماعت کو لے بیٹھی