بینظیر بھٹو کی 15 ویں برسی

بینظیر بھٹو کی 15 ویں برسی، اہم شخصیات کی بی بی شہید کو خراج عقیدت

ویب ڈیسک: سابق وزیراعظم شہید بینظیر بھٹو کی 15 ویں برسی آج منائی جا رہی ہے. برسی کی مرکزی تقریب گڑھی خدا بخش میں ہوگی۔

شہید بے نظیر بھٹو کی 15 ویں برسی کے موقع پر وزیراعظم شہبازشریف، سابق صدر آصف علی زرداری اور وزیرخارجہ بلاول بھٹو نے خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

وزیراعظم شہبازشریف نے شہید بے نظیر بھٹو کو ان کے 15 ویں یوم شہادت پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ بینظیر بھٹو جمہوری وسیاسی جدوجہد کی روشن علامت ہیں، بینظیر بھٹو نے عوام کے حقوق کی جدوجہد میں جام شہادت نوش کیا۔ 27دسمبر 2007 عوام کی محبوب رہنما کی شہادت کا ناقابل فراموش دن ہے۔

مزید پڑھیں:  روس کا امریکی ٹیکٹیکل میزائل یوکرین کو دینے کا دعویٰ

سابق صدر آصف علی زرداری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ شہید بینظیر بھٹو کے مشن کے حوالے سے نیند میں بھی غفلت نہیں کرسکتے، بے نظیر بھٹو کے فلسفے سے رہنمائی لے رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ آئین اور جمہوریت کی خاطر بینظیر بھٹو نے مشکلات کاسامنا کیا، انشاءاللہ موجودہ اسمبلیاں بھی اپنی مدت پوری کریں گی۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے شہید بینظیر بھٹو کو ان کے 15 ویں یومِ شہادت پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اپنے پیغام میں کہاہے کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو کا تدبر اور فلسفہ مفاہمت دنیا کی مشترکہ میراث ہے،دختر مشرق کا میراث ملکی و عالمی سیاسی مشکلات کے متعلق قابل عمل لائحہ عمل بھی ہے۔

مزید پڑھیں:  قومی اسمبلی:خواتین ارکان کیلئے نازیبا جملے کسنے کیخلاف قرارداد منظور

واضح رہے کہ سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو کو 27 دسمبر 2007 کو اس وقت شہید کردیا گیا تھا جب وہ لیاقت باغ راولپنڈی میں ایک بڑے جلسہ عام سے خطاب کے بعد جلسہ گاہ سے واپس جا رہی تھیں۔