حکومت کٹھ پتلی الیکشن کمشنر کے ساتھ مل کر عوام اور آئین کا مذاق اڑارہی ہے، فواد چودھری

ویب ڈیسک: رہنما پاکستان تحریک انصاف اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں عدالتی احکامات کے باوجود اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات روک دیئے گئے، حکومت عوام اور آئین کا مذاق اڑارہی ہے۔

فوادچودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وفاقی حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا اور لکھا ہے ووٹ سے خوفزدہ حکومت اپنے کٹھ پتلی الیکشن کمشنر کے ساتھ مل کر عوام اور آئین کا مذاق اڑارہی ہے،

مزید پڑھیں:  فیصل کریم کی نامزدگی سے سازشی ٹولہ صوبے میں سیاسی عدم استحکام چاہتا ہے

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں ووٹر پولنگ سٹیشن کے باہر کھڑے ہیں۔ اسلام آباد میں عدالتی احکامات کے باوجود اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات روک دیئے گئے۔ عدالت اپنے فیصلے پر عملدرآمد کروائے اور توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔

مزید پڑھیں:  ایٹا مالی اخراجات اور سسٹم اپ گریڈیشن پر خودکارانداز میں کام کررہاہے، مزمل اسلم

فوادچودھری نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ 2022 کا سال پاکستان کی معیشت کیلئے تباہ کن ثابت ہوا امپورٹڈ حکومت کو ملک پر مسلط کرنے کا بھیانک کھیل ملک کیلئے تباہ کن ثابت ہوا تمام اعشاریہ منفی ہوگئے، معیشت کی تباہی کی بنیادی وجہ سیاسی عدم استحکام ہے